Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پپو پانچوں مضمونوں میں فیل ہوتا نظر آرہا ہے: شیخ رشید

پپو پانچوں مضمونوں میں فیل ہوتا نظر آرہا ہے: شیخ رشید
July 9, 2017

راولپنڈی (92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید  کہتے ہیں کہ پپو پانچوں مضمونوں میں فیل ہوتا نظر آ رہا ہے، نواز شریف کو گینگ آف فائیو مروائے گا، سپریم کورٹ سے تابوت، ثبوت اور بهوت نکلے گا۔

تفصیلات کےمطابق لال حویلی راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بعض لوگ انتشار، خلفشار خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، جے آئی ٹی کو گالیاں دینے والے سپریم کورٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ اگر جے آئی ٹی میں وزیراعظم پیش ہو سکتا ہے تو قطری شہزادہ کوئی آسمان سے نہیں اترا۔ پانامہ کیس حکومت نہیں، شریف خاندان کے خلاف ہے۔ عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ نے سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ شک ہے کل حکومت سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی اور عدالت سے کہیں گے کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے.