Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹیالہ گھرانے کے ممتاز گائیک اسدامانت علی کی 9ویں برسی

پٹیالہ گھرانے کے ممتاز گائیک اسدامانت علی کی 9ویں برسی
April 8, 2016
لاہور(92نیوز)تین دہائیوں سے زائد عرصے تک کمال مہارت سے آواز کا جادو جگانے والے پٹیالہ گھرانے کے ممتاز گائیک اسد امانت علی کی آج نویں برسی منائی جارہی ہے ان کی فنی زندگی کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق 25ستمبر 1955ءکو لاہور میں پیدا ہونے والے اسد امانت علی خان نے دس سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا۔۔ 1974ءمیں اپنے والد استاد امانت علی کی وفات کے بعد باقاعدہ طور پر گلوکاری شروع کی اور والد کے شہرہ آفاق گیت اور غزلیں گا کر ان کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ خوب شہرت سمیٹی۔ کلاسیکی موسیقی کی راگ اور راگنیوں کو امر کر دینے والے اسد امانت نے گیت، غزل اور ٹھمڑی کے ساتھ ساتھ لوک گیتوں کو بھی شاندار انداز میں گا کر اپنی الگ پہچان بنائی ۔ استاد اسد امانت علی خان نے بے شمار پاکستان فلموں کے لئے بھی نغمہ سرائی کی۔ وفات سے چند دن پہلے حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازے جانے والا پٹیالہ گھرانے کا یہ سپوت 8 اپریل 2007 ءکو 51 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گیا  مگر ان کی گائیکی پرستاروں کے دلوں میں انہیں آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔ ۔