Tuesday, November 29, 2022

پٹیالہ گھرانے کے سپوت اسد امانت علی خان کی آج 61ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

پٹیالہ گھرانے کے سپوت اسد امانت علی خان کی آج 61ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
لاہور (92نیوز) پٹیالہ گھرانے کے بڑے گائیک استاد امانت علی خان کے ہونہار سپوت اسد امانت علی خان نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فن گائیکی میں مقام بنایا۔ آج ان کی 61ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 ستمبر 1955ءکو لاہور میں پیدا ہونے والے اسد امانت علی خان نے دس سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا۔ 1974ءمیں اپنے والد استاد امانت علی کی وفات کے بعد باقاعدہ طور پر گلوکاری شروع کی اور اپنے والد کے شہرہ آفاق گیت اور غزلیں گا کر ان کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ خوب شہرت سمیٹی۔ کلا سیکی موسیقی کے راگ اور راگنیوں کو امر کر دینے والے اسد امانت علی نے گیت‘ غزل اور ٹھمڑی کے ساتھ لوک گیتوں کو بھی شاندار انداز میں گاکر اپنی الگ پہچان بنائی۔ حکومت پاکستانی کی جانب سے پرائید آف پرفارمنس سے نوازے جانے والے استاد اسد امانت علی خان نے مشکل سے مشکل راگ کو کمال مہارت سے گایا اور خوب گایا۔