Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹھان کوٹ حملہ کیس، پاکستان کا مولانا مسعود اظہر کی بھارت حوالگی پر انکار

پٹھان کوٹ حملہ کیس، پاکستان کا مولانا مسعود اظہر کی بھارت حوالگی پر انکار
April 12, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) پٹھان کوٹ حملہ کیس میں بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے انٹرپول سے رابطے پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر کو فوری انٹرپول سے رابطہ کر کے اصل حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان نے مولانا مسعود اظہر کی بھارت حوالگی پر صاف انکار کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی فراہمی تک تحقیقات کا عمل بھی روک دیا ہے۔ پٹھان کوٹ حملے پر بغیر ثبوت فراہم کیے شور مچانے والا پڑوسی بھارت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ را کے دہشت گرد کلبھوشن کے معاملے پر عالمی سطح پر رسوائی کے بعد بھارت نے اب انٹرپول کی خدمات حاصل کرتے ہوئے مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کی درخواست کر دی ہے۔ بھارت کے اس رویے پر پاکستان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر کو فوری انٹرپول سے رابطہ کر کے اصل حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر قومی سلامتی انٹرپول کو بھارتی ہٹ دھرمی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے اور انٹرپول کو بتایا جائے گا کہ پاکستان نے عدم ثبوت اور شواہد کے بغیر حملے کا مقدمہ درج کر کے شفاف تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم کو بھارت بھجوایا لیکن بھارت نے پاکستانی ٹیم کو وقوعے سے جڑے اہم شواہد سے دور رکھا اور مقدمے کے لئے درکار ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات داخلہ نے مقدمے کی تحقیقات کو روک دیا ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ جب تک بھارت سفارتی سطح پر پٹھان کوٹ حملے کے ٹھوس شواہد فراہم نہیں کرتا تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ دوسری جانب پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بغیر ثبوت صرف خواہش پر مولانا مسعود اظہر کو قطعاً دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔