Tuesday, April 30, 2024

پٹھان ایئربیس پر حملےکے ڈرامے کا بھارتی میڈیا نے خود پوسٹ مارٹم کر دیا

پٹھان ایئربیس پر حملےکے ڈرامے کا بھارتی میڈیا نے خود پوسٹ مارٹم کر دیا
January 2, 2016
پٹھان کوٹ(ویب ڈیسک)پٹھان کوٹ ائیربیس پرحملے کے ڈرامے کا بھارتی میڈیا نے پول کھول دیا ،ایئربیس پردہشت گردوں نےحملہ صبح تین بجے کیاجبکہ سکیورٹی فورسزنے شام پانچ بجے سے ہی علاقے میں سکیورٹی انتہائی سخت کر کے علاقہ سیل کر دیا تھا پھر دہشتگرد کیسے ایئربیس میں گھس گئےپٹھان کوٹ ائیربیس پردہشت گردوں کاحملہ یاپھربھارت نے خودہی  دہشت گردانہ کارروائی کی ڈرامے بازی کی ۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کوٹ ائیربیس پردہشت گردوں کے حملے پربھارتی میڈیا نے عینی شاہدین سے بات کی توتصویرکادوسرارخ سامنے آیاعینی شاہدنے ٹائمزآف انڈیاسے بات کرتے ہوئےبتایاکہ دہشت گردوں نے حملہ توصبح تین بجے کیاتاہم سکیورٹی فورسزنے شام پانچ بجے سے ہی سکیوٹی انتہائی سخت کردی تھی۔انہوں نے بتایاکہ سکیورٹی فورسزائیربیس کےقریبی علاقوں میں اضافی ناکہ بندی بھی کردی تھی۔ پٹھان کوٹ ائیربیس پرحملے نے کئی سوالات بھی کھڑے کردئیے ہیں کیاوجہ ہے کہ ہرحملہ ایسے شہرمیں ہوتاہے جس کابارڈرپاکستانی سرحدکے قریب ہوتاہےبھارت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتیں کم کیوں ہوتی ہیں  ہربارفون کال پاکستان سے ہی کیوں ہوجاتی ہےبھارت میں ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت مشکوک کیوں ہوجاتی ہےاورسب سے اہم سوال یہ کہ بھارت میں دہشتگردانہ حملے خاص موقع پرہی کیوں ہوتے ہیں۔