Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹھانکوٹ واقعہ : پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نےبھارت میں 7روزہ قیام کا وقت مانگ لیا

پٹھانکوٹ واقعہ : پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نےبھارت میں 7روزہ قیام کا وقت مانگ لیا
March 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بھارت کے دورے پر جانے والی پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے 7 روزہ قیام کا وقت مانگ لیا۔ تحقیقاتی ٹیم  عینی شاہدین کے علاوہ متاثرہ افراد کے انٹرویو کریگی۔ ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ  واقعہ کی  تحقیقات کرنے والی ٹیم سی آر پی سی کے تحت تفتیش کریگی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ واقعہ کے کرائم سین کا دورہ کریگی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ میں ہونے والی فائرنگ کے ہتھیاروں اور ان کے بارے میں لیبارٹری رپورٹ  کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم  عینی شاہدین کے علاوہ متاثرہ افراد کے انٹرویو کریگی تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ کا نقشہ بھی تیار کریگی۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ واقعہ کی تفتیش کرنے والے افسروں سے بھی انٹرویو کریگی ذرائع کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارتی حکام کو ایف آئی آر کی کاپی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ دیگی بھارتی حکام نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو تحقیقات میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔