Saturday, July 27, 2024

پٹھانکوٹ حملہ : بھارت مسعود اظہر کیخلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام

پٹھانکوٹ حملہ : بھارت مسعود اظہر کیخلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام
April 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پٹھان کوٹ حملہ کیس میں بھارت مولانا مسعود اظہر کے خلاف جے آئی ٹی کو ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے جے آئی ٹی کو جو معلومات دی گئی ہیں وہ تسلی بخش نہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹھان کوٹ حملہ کیس میں بھارت مولانا مسعود اظہر کے خلاف جے آئی ٹی کو ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ فوجداری مقدمے کے لیے ٹھوس ثبوت اور شہادتیں ہونا ضروری ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی بھارت میں تحقیقات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان بھارت سے مزید معلومات دینے کا مطالبہ کریگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ناکافی ثبوت اور الزامات کی وجہ سے مقدمہ کمزور ہو رہا ہے۔ مزید ثبوت نہ ملنے کی صورت میں مقدمہ کو خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔ جے آئی ٹی نے مقدمہ میں زیر حراست افراد سے ابتدائی تفتیش بھی مکمل کر لی۔ وزیراعظم کو بھی اصل حقائق سے آگاہ کردیا گیا۔