Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹھانکوٹ حملہ : بھارت جانیوالی پاکستانی ٹیم کو محدود علاقے سے آگے نہ جانے دیا گیا

پٹھانکوٹ حملہ : بھارت جانیوالی پاکستانی ٹیم کو محدود علاقے سے آگے نہ جانے دیا گیا
March 30, 2016
پٹھانکوٹ(92نیوز)پٹھان کوٹ حملے کے سلسلہ میں بھارت جانے والی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم  کو محدود علاقے سے آگے نہیں جانے دیا گیا جبکہ مانگے گئے ثبوت بھی فراہم نہیں کیے گئےمعلومات کا تبادلہ نہ ہونے سے وفد کچھ حاصل کیے  بغیرواپس لوٹے گا۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کا الزام  پاکستان پر تھوپنے والے بھارت نے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ عدم تعاون کی انتہا کردی آنے کی دعوت تو دی مگرتحقیقات  میں مسلسل  رکاوٹیں ڈالتے رہے پانچ رکنی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ ائیر بیس پہنچی تو کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے شدید  احتجاج کیاجس پر مظاہرین کو ہٹانے کی بجائے تحقیقاتی ٹیم کو بلٹ پروف گاڑی میں  ائیر بیس لے جایا گیا اور علیحدہ دروازے سے ایئر بیس میں انٹری دی،بھارتی حکام نے پٹھان کوٹ ائیر بیس کا دورہ کروانے کے بعد پاکستانی ٹیم کو نہ تو کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کیے اور نہ ہی اس سلسلے میں تعاون کیا ۔ رواں برس جنوری میں پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں سات بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔