Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹودی خاندان کے ہاں نئے چشم وچراغ ،تیمور ، کی آمد  ہوگئی

پٹودی خاندان کے ہاں نئے چشم وچراغ ،تیمور ، کی آمد  ہوگئی
December 20, 2016

 

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور خاندان پٹودی خاندان کے ہاں نئے چشم وچراغ کی آمد ہوئی ہے جس کا نام تیمور رکھا گیا ہے ۔[

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سیف  علی خان اور کرینہ کپور  کے ہاں   بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام تیمور علی خان پٹوڈی رکھا گیا ہے۔ تیمور ترکی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی فولاد ہے۔ تیمور کی پیدائش ممبئی کے برج کینڈی ہسپتال میں  ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہم اپنے بچے تیمور علی خان کی پیدائش کی خبر آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔