Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹرول 59 پیسے فی لٹر سستا ، نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر

پٹرول 59 پیسے فی لٹر سستا ، نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر
January 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول 59 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا۔ نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 59 پیسہ فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے  ۔ کمی کے بعد  پٹرول کی نئی قیمت90 روپے38 پیسے ہو گی۔   مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ، نئی  قیمت 82 روپے 25 پیسے ہو گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی ، لائٹ ڈیزل 75 روپے 03 پیسے فی لٹر دستیاب ہو گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد وبدل نہیں کیا گیا ۔