Wednesday, October 5, 2022

پٹرول 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے سستا

پٹرول 4 روپے 26 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے سستا
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے نوٹس پرعوام کو ریلیف مل گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 6 روپے 37 پیسے تک سستی کر دی  گئیں۔ پٹرول 4 روپے 26 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے اور لائٹ  ڈیزل 5 روپے 54 پیسے  فی لیٹر سستا ہو گیا ۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے  کمی کی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 83 روپے 96 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے مقرر کر دی گئی ۔