Monday, September 16, 2024

پٹرول 10پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش

پٹرول 10پیسے  فی لٹر سستا کرنے کی سفارش
September 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔ اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرول 10 پیسے سستا کرنے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ستمبر میں خریدے گئے خام تیل‘ پٹرول اور ڈیزل کی اوسط قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات حکومت کوارسال کر دی گئی ہیں۔ اوگرا کی تجاویز کے مطابق پیڑول کی قیمت میں دس پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر کمی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل اور ایچ او بی سی کی قیمتوں میں بھی دو روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ حتمی منظوری کا اعلان کل کیا جائے گا۔