پٹرول کی قیمت میں 7روپے 6پیسے کمی کا اعلان ،اطلاق ہو گیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرول کی قیمت میں7روپے 6پیسے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا ، نئی قیمت74 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسےفی لٹر کمی کی گئی ہے ۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی رد و بدل ہو گئی ، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کردی ۔
ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے ، مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 9روپے 37 پیسے سستا ہو گیا ، وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
حالیہ کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 81 روپے 58 پیسے سے 74 روپے 52 پیسے ہو گئی ہے ، ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے ، مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے کمی کیساتھ 38 روپے 14 پیسے فی لٹر دستیاب ہو گا۔