Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافے کا امکان
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ اوگرا نے پٹرول چھ روپے اور ڈیزل آٹھ روپے مہنگا کرنے کی سمری بھیج دی۔

ذرائع کے مطابق اوگر نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈٰیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے ۔ مٹی کے تیل میں 5 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ختمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد کرے گا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ ، روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے۔