اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کر دی ، پٹرول کی قیمت میں 15.30 جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27.15 روپے کمی کی گئی ۔
پٹرول کی نئی قیمت 15.30روپے کی کمی کے بعد 81.58روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے15 پیسے کمی کے بعد 80 روپے 10 پیسےفی لٹر کر دی گئی ۔
حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کا تیل 47 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔
لائیٹ ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے فی لٹر ہو گئی ، وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا طلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔