Tuesday, October 4, 2022

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے نومبر میں عوام پر بجلی نہیں، پٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا، وزارت خزانہ نے نومبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 114 روپے 24 پیسے ہوگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کے قیمت میں بھی 2 روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔