Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرول کی قیمت عمران خان نہیں آئی ایم ایف بڑھا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

پٹرول کی قیمت عمران خان نہیں آئی ایم ایف بڑھا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا پٹرول کی قیمت عمران خان نہیں آئی ایم ایف بڑھا رہا ہے۔

لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف جوحکم کرتا ہے، حکومت تسلیم کرتی ہے۔ مہنگائی سے ہر شخص تنگ، حکومت سے ملک نہیں چل رہا۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی ڈیل، کسی سودے اور کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنے گی۔ مزید بولے کہ بلوچستان میں 2018 میں تبدیلی آئی، اب تبدیلی میں تبدیلی آگئی۔ مجھے لگتا ہے مزید تبدیلیاں بھی آئیں گی۔