Monday, October 3, 2022

پٹرول قیمتوں میں اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

پٹرول قیمتوں میں اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو
October 1, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے، پٹرول قیمتوں میں اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا، اپنے بیان میں کہا عمران خان حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر سننے کے لیے ترس گئے۔ ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کردیا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا۔ معیشت برباد کرنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔

چیئرمین پی پی بولے کہ عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیے۔ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور عائد اضافی ٹیکس و محصولات بلاتاخیر واپس لیے جائیں۔