Sunday, October 2, 2022

پٹرول سستا ہونے کے بعد کراچی میں نایاب، شہری خوار ہو گئے

پٹرول سستا ہونے کے بعد کراچی میں نایاب، شہری خوار ہو گئے
کراچی (92 نیوز) پٹرول سستا ہونے کے بعد کراچی میں نایاب ہو گیا، شہری ایندھن کے حصول کے لیے خوار ہو گئے۔ کراچی میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بعد ترسیل نہ ہونے سے پٹرول کی کمی پیدا ہوگئی۔ پٹرول اسٹیشنز پر موٹرسائیکل اور کار سواروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پٹرول اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے پٹرول سستا ہونے کے بعد ترسیل نہ ہونے سے کمی ہوئی۔ پٹرول پمپس پر لوگوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول غائب ہے۔