Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرول بم کے بعد بجلی مہنگی کرنا عوام دشمنی ہے ، مریم نواز

پٹرول بم کے بعد بجلی مہنگی کرنا عوام دشمنی ہے ، مریم نواز
January 21, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول بم گرانے کے بعد بجلی مہنگی کرنا عوام دشمنی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ  پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا اثر تمام اشیاء پر ہوتا ہے، کیا عوام ہر ہفتےنااہلی کے عذاب کا مقابلہ کرسکتے ہیں؟ حکومت بتائے غریب کیسے زندہ رہے گا؟ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی اسے کوئی احساس نہیں ہوتا، یہ سمجھ گئے ہیں کہ ناجائز حکومت کے ساتھ سیاست بھی ختم ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔