Friday, September 30, 2022

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری ،ذرائع

پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری ،ذرائع
اسلام آباد ( 92 نیوز) پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دے دیگی ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے  وزارت خزانہ کی سفارشات تسلیم کر لیں۔ ذرائع کے مطابق  مٹی کا تیل اور لائیٹ ڈیزل فی لیٹر 7 روپے سستا کرنے کی منظوری دی گئی ، پٹرول  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 12 روپے فی لیٹر کی  بجائے 5 روپے فی لیٹر ریلیف دیا گیا ہے،  عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات ریکارڈ سستی ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف کے مطالبے پر پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس مزید بڑھا دیا گیا ہے،  ریونیو شارٹ فال کے باعث پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔