پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کر دیاگیا

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مہنگائی میں پسے عوام پر حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔
ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کر دیاگیا جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 3 روپے فی لٹر بڑھ گئی ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائیگا۔