Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرولیم ڈیلرز کے بعد بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرز کے بعد بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا اعلان
November 26, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم ڈیلرز کے بعد بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ملک میں کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ ساتھ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے گھر بنانا بھی خواب بن گیا۔ ریت، بجری، سیمنٹ، اینٹوں، اور سرئیے سمیت تمام بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

پٹرولیم ڈیلرز  نے گزشتہ روز کاروبار بند رکھا تو آج  بلڈرز اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن  نے بھی شٹر گرا دیئے۔ کراچی میں تمام پراجیکٹس پر کام بند کر دیا گیا۔ سابق چیئرمین حسن بخشی نے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں کہا تعمیراتی سامان بہت مہنگا ہو چکا۔ ایسے کاروبار نہیں چل سکتے۔ کراچی میں بلڈنگ مارکیٹ متاثر ہے۔ سریے کی قیمت پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانا چاہیے۔