پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت کی پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کر دی گئی۔
اس حوالے سے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ پٹرول 5 روپے 21 پیسے ، ڈیزل 2 روپے ، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئ ہے۔