Thursday, December 8, 2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
اسلام آباد (92نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 3 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافہ جی ایس ٹی میں اضافے کے باعث ہو رہا ہے۔ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 3روپے فی لٹر اضافہ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لٹر‘ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی جی ایس ٹی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اگر حکومت جی ایس ٹی کم کرے تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔