Monday, February 26, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
October 30, 2018
اسلام آ باد ( 92 نیوز ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔ موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں بھی اضافہ کیا جانے کا امکان ہے ۔  پٹرولیم مصنوعات میں  13روپے فی لٹر تک اضافے کا مکان ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر جبکہ  پٹرول کی قیمتوں میں 9روپے 10 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز  ہے ۔