Tuesday, October 4, 2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر تک اضافہ کرنے کی سفارش
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔ سفارش کے بعد پٹرول 6 روپے 25 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 88 پیسے مہنگا ہونے کا امکان  ہے ۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ نگران حکومت کی جانب سے  سفارشات پر آج حتمی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔