Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہ ہوسکا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہ ہوسکا
July 31, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کی نااہلی، حکومتی امور نمٹانے میں مشکلات کا سامنا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تاحال اعلان نہ ہو سکا نہ وزیراعظم ہیں نہ وزیرخزانہ، منظوری کون دےگا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم کی نااہلی  کے بعد  حکومتی امور نمٹانے میں مشکلات کا سامنا  کرنا پڑ رہا ہے ، وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تاحال اعلان نہ ہو سکا ، آج اعلان ہو گیا تو ٹھیک ورنہ قیمتیں برقرار رہیں گی،  اوگرا نے پیٹرول 3 روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے ڈیزل 5 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ​ ہےْ