Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان، اعلان آج متوقع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان، اعلان آج متوقع
April 30, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پٹرول آج نہیں کل ڈلوائیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان آج متوقع ہے، اوگرا نے پٹرول 20 روپے 68 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سمری ارسال کردی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے کمی کی تجویزدیدی، مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے، لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے لٹر سستا کرنے کی سفارش کردی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی، وزارت پٹرولیم نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزارت پٹرولیم کے مراسلہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مىں کمى سے مئى کے پہلے ہفتے مىں ڈیمانڈ بڑھ سکتى ہے، تمام مارکیٹنگ کمپنیاں اور رىفائنریز اپنے آؤٹ لیٹس پر پٹرولیم مصنوعات کی کمى نہ ہونے دیں، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مراسلہ جاری کر دیا۔