Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام سے مذاق ہے : عمران خان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام سے مذاق ہے : عمران خان
September 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت کی جانب سے معمولی کمی کو مستردکردیا ،چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے قوم سے مذاق کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی مگر حکومت نے تسلسل کے ساتھ دوسرے ماہ بھی اوگرا کی تجویز مسترد کردی ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی خاطر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 45 فیصد جی ایس ٹی کا کوئی جواز نہیں ، عمران خان خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے دھرنے کی وجہ سے آخری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں کم کیں مگر اب دوبارہ عوام کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے تحریک انصاف  معمولی کمی کو قبول نہیں کریگی ۔