Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لٹر اضافے کا امکان
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کی ستائی عوام پھر ہوجائے تیار، حکومت نے ایک بار پھر پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں کرلیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے تک فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔ 

عوام مہنگائی کے ایک بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قمیت میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں۔

اوگرا نئی کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کریگا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔