Wednesday, September 28, 2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان
September 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی۔ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔

قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔