Saturday, July 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال
January 30, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہےاوگرانے اپنی سفارشات حکومت کو بھجوا دیں۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں چارچارروپےسےزیادہ کااضافہ کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اوگرا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ 15 دن کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپنی سفارشات حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ اوگرا کی سفارشات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4روپے16پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4روپے29 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ، ہائی اوکٹین 12روپے47 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سفارش یہ بھی گئی ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں پر 17فی صد جی ایس ٹی لاگو کر دیا جائے جس سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 16روپے71پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔