Wednesday, February 1, 2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ پٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت ایک سو روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ ہائی اسپیٹ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی، ہائی اسپیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے مقرر کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔