Saturday, July 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وزارت پٹرولیم و خزانہ ، اوگرا کو نوٹس جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وزارت پٹرولیم و خزانہ ، اوگرا کو نوٹس جاری
February 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاق ، وزارت پٹرولیم و خزانہ اور اوگرا کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا ۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف درخواست کی سماعت کی ۔
درخواست گزار ایڈووکیٹ مظہر حسین شاہ شیرازی نے موقف اختیار کیا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمت آئے دن بڑھائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ 16 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت 15 مرتبہ بڑھائی گئی ۔ اس اضافے کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش بھی مہنگی ہو گئیں ۔ حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نظام کو حقیقت پسندانہ اور بہتر بنائے ۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف 17 اپریل 2017 کو درخواست دائر کی تھی ۔ کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے ۔
عدالت نے وزارت پٹرولیم و خزانہ اور اوگرا سے جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی اور کہا کہ اگلی سماعت پر جواب نہ آیا تو یکطرفہ فیصلہ دے دینگے ۔