Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
February 1, 2018

لاہور (92 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی ۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی بڑھے گی ۔ عالمی منڈی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شرح زیادہ ہے ۔ قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
ادھر عوامی حلقوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ۔
پٹرول کی قیمت میں دو روپے اٹھانوے پیسے ، ڈیزل پانچ روپے بانوے پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے چورانوے پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔