Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ باعث تشویش ہے:خورشید شاہ

   پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ باعث تشویش ہے:خورشید شاہ
October 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)خورشید احمد شاہ  نے کہا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بے پناہ اضافہ باعث تشویش ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں مگر موجودہ حکومت  فرنس آئل ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے انہیں اسی  سطح ہر برقرار رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کےمطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ  نے کہا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بے پناہ اضافہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں مگر موجودہ حکومت  فرنس آئل ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی بجائے انہیں اسی  سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہےاور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں یکم  اکتوبر سے ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ھے کہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں پچاس فیصد اضافہ کردیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ریکارڈ ریزروز کی بات کرتے ہیں مگر قرض لینے کا جو عالمی ریکارڈ قائم کیا ہےاس کی بات نہیں کرتے اور یہ بھی نہیں بتاتے کہ اتنے ریزرو کا غریب عوام کو کیا فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کی یومیہ کھپت تقریباً بیس ہزار میٹرک ٹن ہے اور ۵ فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے یومیہ کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس کا بوجھ عوام کے کندھوں پر پڑے گا اسی طرح فرنس آئل پر بھی ٹیکس میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔