Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال
July 29, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز حکومت کو بھجوا دیں اگست کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے94 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے  اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کی بھی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  اوگرا کی جانب سے حکومت کو سفارشات بھجوائی گئی ہیں کہ اگست کے مہینے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2روپے12 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائےہائی سپیڈ ڈیزل 26 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جا ئے۔ اوگرا نے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 60پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی  ہے ۔ دوسری طرف اوگرا نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی اور لیوی کی شرح کم کرکے قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سفارشات پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔