Saturday, October 1, 2022

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا،خورشید شاہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا،خورشید شاہ
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔ خورشید شاہ نے کہا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا سابقہ حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ۔ اب نگران حکومت عوام سےجینے کا حق نہ چھینے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی تھی اور اب نگران حکومت کو اس ڈگر پر نہیں چلنا چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا حکومت اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے ۔ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے اور کولیکشن میں اضافے کے بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس نظام کو لیکر آگے چل رہی ہے، اُس میں امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے ۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا وہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے۔