Sunday, October 2, 2022

پونے چھ ارب کی کرپشن میں ملوث ملزم یوسف کابورو ڈی ڈی او اکاؤنٹس تعینات

پونے چھ ارب کی کرپشن میں ملوث ملزم یوسف کابورو ڈی ڈی او اکاؤنٹس تعینات

کراچی ( 92 نیوز ) سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سماں ہے ۔ بلی کو دودھ کی رکھوالی پر لگادیا ۔ پونے 6 ارب کی میگا کرپشن کے اہم ملزم یوسف کابورو کو ایک بار پھر انفارمیشن کے خزانے پر بٹھادیا گیا۔
چوبیس اکتوبر کو شرجیل میمن سمیت 11 ملزموں کو سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تو یوسف کابورو فرار ہوگیاتھا۔ جس کےبعد اسے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔ سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملتے ہی سیکریٹری انفارمیشن عمران عطا سومرو نے یوسف کابورو کو ایک بار پھر ڈی ڈی او اکاؤنٹس تعینات کردیا ۔ذرائع کے مطابق ماضی کی میگا کرپشن میں بھی یہی عہدہ استعمال ہوا ۔
ادھر یوسف کابورو نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں،پہلے بھی اس عہدے پر تعینات تھا ۔ میگا کرپشن کے ملزم کو اہم عہدے پر تعینات کیوں کیا گیا یہ جاننے کیلئے عمران سومرو کو کئی فون کئے گئے تاہم انہوں نے کال اٹینڈ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔