Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پومپیو کو واضح پیغام ملا کہ سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، شاہ محمود

پومپیو کو واضح پیغام ملا کہ سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، شاہ محمود
October 4, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پومپیو کو واضح پیغام ملا کہ سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اب امریکی حکام کے منفی نہیں ، مثبت پیغام سامنے آرہے ہیں۔ اس سے قبل یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں۔ پاکستان ایک پر امن اور ترقی یافتہ افغانستان دیکھنا چاہتا ہے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر  لانے کیلئے پورا اثر و سوخ استعمال کریں گے۔ خطے میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو کچھ ہورہا ہے اُس میں پاکستان کی معاونت نہیں۔ بھارت خود کیوں نہیں سوچتا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا میں دو طرفہ تعاون  جنوبی ایشیا میں استحکام کا اہم عنصر ہے۔ امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔