Saturday, July 27, 2024

اسلام آباد کے اسپتالوں میں سربراہان کی مستقل تعیناتی،سپریم کورٹ کی حکومت کو وارننگ

اسلام آباد کے اسپتالوں میں سربراہان کی مستقل تعیناتی،سپریم کورٹ کی حکومت کو وارننگ
March 28, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں سربراہان کی مستقل تعیناتی کے معاملے پر سپریم کورٹ کی حکومت کو تنبیہ۔ چیف جسٹس کہتے ہیں اگر حکومت نے تاخیر کی تو اچھے لوگوں کو خود تعینات کردیں گے، پھر ہم سمری بھی نہیں دیکھیں گے۔

پولی کلینک میں ادویات کی سپلائی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کے سربراہان کی سمری کابینہ سے منظوری کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت کیڈ نے عدالت کے حکم پر من و عن عمل کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اگر آپ نے تاخیر کی تو ہم اچھے لوگوں کو خود تعینات کردیں گے۔

کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے۔ عدالت کو منظوری کی یقین دہانی پر کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔