Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولیو قطرے پیو ہم ابھی آتے ہیں !!! نجی ایئرلائن کے جہاز نے مسافروں کو چھوڑ کر شارجہ کیلئے اڑان بھر لی

پولیو قطرے پیو ہم ابھی آتے ہیں !!! نجی ایئرلائن کے جہاز نے مسافروں کو چھوڑ کر شارجہ کیلئے اڑان بھر لی
October 13, 2015
فیصل آباد (92نیوز) ملک میں پی آئی اے کے بعد نجی ائیر لائنز بھی من مانیاں کرنے لگیں۔ صبح تین بجے فیصل آباد سے شارجہ جانے والی پروازبارہ مسافروں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی ہدایت دے کر خود اڑان بھر گئی جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پراحتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں پی آئی اے بحران کے بعد نجی ایئر لائنز نے بھی من مانیاں شروع کردیں۔ کبھی مسافروں سے ناروا سلوک تو کبھی مرضی کے کرائے۔ کچھ ایسا ہی ہوا فیصل آبا دمیں جہاں نجی ایئر لائنز نے دیا جھانسا مسافروں کو۔ نجی ایئر لائنز کی فلائیٹ صبح تین بجے فیصل آباد سے شارجہ جا رہی تھی مگر مسافروں کو عین وقت پر پولیو ویکسین کے قطرے پینے کا کہا گیا۔ اس سلسلے میں بورڈنگ بھی ایک گھنٹہ پہلے ہی بند کر دی گئی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ فلائٹ کی روانگی سے 2 گھنٹے پہلے ہی ائیر پورٹ پر موجود تھے جبکہ نجی ائیر لائن4 افراد کولے کر روانہ ہو گئی۔ مسافروں نے ائیر پورٹ پر ائیر لائن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ان مسافروں کو کب شارجہ روانہ کیا جائے گا 92نیوز نے جب انتظامیہ سے موقف لینے کی کوشش کی تو کوئی دستیاب نہ تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔