Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پولینڈ سائیکل ریس ، میزبان ملک کے مائیکل کویٹکوسکی نے میدان مار لیا

پولینڈ سائیکل ریس ، میزبان ملک کے مائیکل کویٹکوسکی نے میدان مار لیا
August 10, 2018
وارسا (92 نیوز) پولینڈ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ میزبان ملک کے مائیکل کویٹکوسکی   نے جیت لیا ۔ پولش سائیکلسٹ نے 152 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ  تین گھنٹے ،39 منٹس اور 14 سیکنڈز میں طے کیا ۔ ایک دوسرے سےآگے نکلنے کی لگن،سائیکلسٹ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ میزبان ملک کے  مائیکل کویٹکوسکی  نے شاندار پرفارمنس دکھائی ۔ پولش سائیکلسٹ  سب سے پہلے فنش لائن عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فاتح سائیکلسٹ نے اسٹیج کامیابی کے ساتھ مجموعی برتری پر بھی قبضہ جما لیا۔ بیلجیئم کے  ڈائلن ٹیونس  نے دوسری ، اٹلی کے اینریکو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔