Friday, September 30, 2022

پولیس کے شہر شہر چھاپے‘ تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکن گرفتار

پولیس کے شہر شہر چھاپے‘ تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکن گرفتار
لاہور (92نیوز) لاہور سمیت مختلف شہروں میں کپتان کے کھلاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ اب تک تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنوں اور کئی رہنماوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاو¿ن زور و شور سے جاری ہے۔ اٹک سے بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد تک پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف سرگرم ہے اور دھڑادھڑ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ بات کریں لاہور کی تو گڑھی شاہو، ستوکتلہ، گلشن راوی، ساندہ اور اچھرہ سمیت شہر کے متعدد علاقوں سے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے ویلنشیا ٹاون میں اداکار کاشف محمود کے گھر چھاپہ مار کر انہیں بھی گرفتار کر لیا۔ قصور میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما ایم پی اے سردار وقاص حسن موکل اور زرخان ولی خان کوگرفتارکر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا۔ پیرمحل میں کریک ڈاو¿ن کے دوران پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ خانیوال پولیس نے رات بھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے اور درجنوں کارکن پکڑ لیے۔ لودھراں، کہروڑپکا اور دنیا پور سے چار کارکنوں جبکہ ننکانہ صاحب سے تیس کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ سرگودھا میں پی ٹی آئی کے ساٹھ سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ اوکاڑہ میں بھی کریک ڈاو¿ن کے دوران متعدد کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیالکوٹ میں پولیس نے کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے اکیس کارکن گرفتار کر لیے۔ فیروزوالا میں ضلع بھر سے ساٹھ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ منڈی بہاو¿الدین میں سابق ایم پی اے عارف گوندل کو 16 ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔