Saturday, July 27, 2024

پولیس کے سیاسی استعمال سے حالات خراب ہوئے : عمران خان

پولیس کے سیاسی استعمال سے حالات خراب ہوئے : عمران خان
April 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے سانحہ کراچی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں دہشت گردی کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ جیت گئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔ راجن پور آپریشن میں پنجاب پولیس کی کارکردگی بھی بڑا ایشو ہے۔ پولیس کا میرٹ ختم کرکے اور سیاسی بنا کر حالات خود خراب کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سارے پاکستانیوں کا مسئلہ ہے۔ کرپشن کی وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے۔ عمران خان نے کہا یہ نہ سمجھیں کہ دہشت گردی ختم ہوگئی۔ جب آئی ڈی پیز واپس جائیں گے تب مسئلہ زیادہ ہوگا۔ تمام گروپوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے۔ کپتان نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی بنے۔ پارلیمانی کمیٹی نے آج تک کیا ہی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن منظور ہے۔