Saturday, July 27, 2024

پولیس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے نئے قانون کی ضرورت ہے:اے ڈی خواجہ

پولیس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے نئے قانون کی ضرورت ہے:اے ڈی خواجہ
February 13, 2017
  حیدرآباد(92نیوز)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ایک بار پھر پولیس کی بے بسی اور دکھڑے سنا دیئےکہتے ہیں کہ کراچی میں پولیس کا مورال گرنے کے بعد رینجرز کو بلایا گیا۔ اٹھارہ سو اکسٹھ کا قانون  لے کر اکیسویں صدی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ پولیس کو خودمختار اور غیر جانبدار بنانے کیلئے مسودہ قانون بھیج دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی جی  سندھ نے  یہ بات ایک ہفتہ پہلے کراچی میں  ایک تقریب سے خطاب میں کہا ۔اُنہوں نے اسی طرح کی بات کو حیدرآباد میں ویمن پروٹیکشن سیل میں خطاب میں پھر دہرایا کہتے ہیں کہ کراچی میں  پولیس کا مورال گرنے کے بعد رینجرز کو بلایا گیا ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا مزید کہنا تھا   جب تک پولیس کو نیا قانون نہیں ملتا پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوسکتی، اُن کا کہنا تھا کہ  حکومت سندھ کو پولیس کے نئے قانون کے حوالے سے ایک مسودہ بھیج دیا ہے روایتی پولیس کلچر سے نجات کی کوشش کررہے ہیں۔