Friday, December 8, 2023

پولیس کا کسانوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج

پولیس کا کسانوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج
March 8, 2015
  وہاڑی (ویب ڈیسک) کسانوں  اور پولیس اہلکاروں  کی جھڑپ میں  کئی   کاشت  کار  زخمی ہو گئے  جبکہ  متعدد کو  گرفتار کر لیا  گیا۔ پا کستان کسان اتحاد  کی جانب سے  سینکڑوں  کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی ۔ پولیس  کی  جانب سے  روکے جانے پر مظاہرین نے ملتان روڈ بلاک کردی اور دھرنا دیا  جس پر  گاڑیوں کی  لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے  لاٹھی  چارج کیا اور آنسو  گیس پھینکی۔ اس دوران  جھڑ پ  سے  پولیس اہلکاروں سمیت  کئی  کسان زخمی ہو گئے جبکہ  پولیس نے متعدد کاشت کاروں کو گرفتاربھی کرلیا۔