Wednesday, November 30, 2022

پولیس کاغذی کارروائی تک محدود،99ہزار اشتہاری پہنچ سے دور

پولیس کاغذی کارروائی تک محدود،99ہزار اشتہاری پہنچ سے دور
لاہور(روزنامہ 92 نیوز) پولیس کاغذی کارروائی تک محدود ہے ، آئی جی پنجاب کے دعوؤں کے برعکس پنجاب اشتہاری ملزمان کے رحم و کرم پر ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاری کے احکامات کے باوجود پنجاب میں 99 ہزار 117 اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور پولیس اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جہاں 16 ہزار 476 اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ فیصل آباد پولیس 15 ہزار 299 اشتہاری پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ ان اشتہاری ملزمان میں اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کے اشتہاری بھی شامل ہیں۔