Friday, October 7, 2022

پولیس کاعلی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

پولیس کاعلی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد (92نیوز) پولیس کی بھاری نفری نے بنی گالاکو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پولیس نے علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ اور شراب سمیت غلیل اور پتھر ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ سب سازش کا حصہ ہے۔ کچھ بھی رکنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں کے خلاف پولیس ان ایکشن۔ بنی گالا کو گھیرے میں لے کر پولیس چوکی میں تبدیل کر دیا گیا۔ علی امین گنڈا پور آئے تو انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں ملی۔ ساتھ ہی پولیس نے ان کی گاڑی سے اسلحہ پکڑنے کا بھی دعویٰ کر دیا اور بتایا کہ علی امین گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب علی امین نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پولیس پراپیگنڈا کر رہی ہے۔ اسلحہ گارڈ کا تھا۔ جو مرضی کر لیں احتجاج رکنے والا نہیں۔ علی امین کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ اجازت دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کپتان کے کھلاڑی کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔